اسلام آباد(این این آئی )وزیراعظم شہباز شریف نے تاریخ کی منفرد مثال قائم کرتے ہوئے توشہ خانہ کے تحائف کی عوامی نمائش کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہائوس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے۔بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے جبکہ شہباز شریف نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ تحائف عوام کو دکھانے کا اہتمام کیا جائے تا کہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں، وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہائوس میں جگہ بھی مختص کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے ہیں، توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت27کروڑ روپے ہے، وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے، تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں،ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے، خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں، وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، کف لنک (بٹن)اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دئیے۔واضح رہے کہ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...