عالمی برادری اور اوورسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر بھر پور مدد کریں،صدر مملکت عارف علوی

0
249

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور اوورسیز پاکستانیوں کو چاہئے کہ سیلاب متاثرین کی دل کھول کر بھر پور مدد کریں ، حالیہ بارشوں سے جو سیلاب آیا ہے اس سے بہت تباہی ہوئی ہے اور کروڑو ں لوگ متاثر ہوئے ہیں ،پاکستان کی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے لیکن یہ اتنا بڑا نقصا ن ہے کہ عالمی برادری کو مدد کیلئے آگے آنا پڑے گا ۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ امریکہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی متاثرین کی مدد کرینگے ۔ انہوں نے یہ بات رکن کانگریس شیلا جیکسن کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی ۔ وفد نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ امریکہ جا کر اپنی رپورٹ پیش کرینگے جس کے بعد امریکی حکومت بھر پور مدد کریگی۔ اس موقع پر نیویارک میں مقیم ممتاز پاکستانی امریکی بزنس مین طاہر جاوید ،ڈاکٹر اعجاز ، مرزا خاور بیگ ، تنویر احمد نے صدر مملکت کو یقین دلایا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی متاثرین کی مدد کیلئے فنڈز جمع کر رہے ہیں جو جلد پاکستان بھجوائیں جائیں گے جبکہ ادویات اور دیگر ضروری سامان بھی بھجوایا جائیگا۔