اگر اہل کونااہل اورنااہل کواہل کرنا مطلوب ہے توپھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جا ئیگی’ شیخ رشید

0
150

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر اہل کونااہل کرنا اور نااہل کواہل کرنا مطلوب ہے توپھر قوم ووٹ ڈالنے نہیں جا ئے گی ،بے سہارا اور بے بس قوم آسمان کی طرف دیکھ رہی ہے،قوم جن چہروں کونہیں دیکھناچاہتی انہیں ٹی وی پردکھایا جارہا ہے،اگرعمران خان کاکورٹ میں بیان ہوجاتا توکوئی قیامت نہیں آجانی تھی،حکومت بیٹھ چکی ہے اب ملک بیٹھ رہاہے ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ان حلقوں میں بھی الیکشن ملتوی کردئیے گئے جہاں سیلاب نہیں آیا،میں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم الیکشنوں سے بھاگ رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ابھی تو دگنی لوڈشیڈنگ ہے جب پوری بجلی کا بل آئے گا تو کیا بنے گا۔انہوںنے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کورٹ میں داخلے پر پابندی اور مارکیٹوں کو بند کرانے سے انتظامیہ کو روکیں۔