ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل (اتوار)کوپاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائیگا

0
296

دبئی(این این آئی) ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاء ٹی ٹوئنٹی کپ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائیگا جس میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی ۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ یاد رہے کہ پاکستان سے شکست کے بعد افغانستان اور بھارت پہلے ہی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں،گزشتہ روز پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔گرین شرٹس کی جیت کے ساتھ سپر فور مرحلے میں اپنے دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرنے والی سری لنکن ٹیم نے بھی فائنل میں جگہ بنائی۔بھارت اور افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنے دنوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔