مریم اورنگزیب کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کا پاکستان آمد پر خیر مقدم

0
196

اسلام اباد (این این آئی)وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتیرس کا پاکستان آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دورہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لئے پاکستان آمد پر آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل ایسے موقع پر دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے دورہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی ۔ انہوںنے کہاکہ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 160 ملین ڈالر کی فلیش فلڈ اپیل جاری کی جو لائق تحسین ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل کے دورے سے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے دنیا بہتر طور پر آگاہ ہوگی۔ انہوںنے کہاکہ یہ دورہ موسمیاتی تبدیلیوں کے مہلک اثرات کے نتائج کا احساس دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عالمی برادی کو سیلاب اور قدرتی آفات سے دوچار غریب ممالک کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا ،موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں بڑھتے خطرات سے نمٹنے کے لئے مل کر آگے بڑھنا ہوگا