کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارمینا خان ملک میں بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور اس سے مٹاثرہ خاندانوں کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے حکومت پر برس پڑیں۔برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ نے ٹوئٹر پر یک بعد دیگر دو ٹوئٹ کیے۔پہلے ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ ایک خاندان کی ننھی بچی جو کہ صرف ایک برس کی تھی پوری رات بھوک سے بلک بلک کر روتی رہی اور جب بھوک کی شدت برداشت نہ کرسکی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھی، کے حوالے سے انگریزی اخبار کی خبر کی تصویر شیئر کی، ساتھ ہی انہوں نے اس خبر پر انتہائی افسوس کا اظہار بھی کیا۔دریں اثنا دوسرے ہی ٹوئٹ میں انہوں نے سیلاب زدگان کو عطیہ کی گئی امداد کے حوالے سے اہم سوال اٹھاتے ہوئے حکومت سے دریافت کیا کہ امدادی رقم کہاں گئی؟ متاثرین اب تک کیوں مر رہے ہیں؟،جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حکومتی امدادی کارروائی سے نالاں دکھائی دیئے۔ ایک صارف نے کہا کہ 2005کے زلزلے میں ملنے والی عطیات کی طرح یہ بھی کرپٹ حکمرانوں کی جیب میں جائیگی جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ لوگ اس وقت تک عطیات جمع کرتے رہیں گے جب تک لندن میں فلیٹ خریدنے کے قابل نہیں ہوجاتے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...