ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ،صرف اعلان باقی ہے’ شیخ رشید احمد

0
155

لاہور( این این آئی)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک تقریباً ڈیفالٹ ہوچکا ہے صرف اعلان ہوناباقی ہے ،بجلی مزید4.50 روپے فی یونٹ مزیدمہنگیکردی ہے۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ فضل الرحمان نے ایکسٹنشن دینے والی بات کر کے پارلیمنٹ کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ساری سیاست نومبر کے گردگھوم رہی ہے۔اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے اورعوام کاچولہا نہیں جل رہا،وہ خودبخودسڑکوں پرنکلیں گے۔