مکوآنہ (این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مر کزی رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب حکومت نے پنکی و گوگی کو این آر او دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،عمران خان اپنی مقبولیت کے دعوؤں کے بر عکس الیکشن سے راہ فرار اختیارکر رہے ہیں اور ان کی جانب سے سیلاب زدگان کی امداد رکوانے کی کوشش افسوسناک ہے۔ فیصل آباد میں اپنی رہائش گا ہ پر این این آئی سے گفتگو میں کہا کہ پنجاب میں جب سے عمران خان کے اتحادی پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے اس وقت سے ابتک صرف پنکی اور گوگی کو این آر او دیا جا رہا ہے اور کوئی کام نہیں ہو رہا۔انہوں نے کہا کہ پچھلی پنجاب حکومت میں گوگی نے جو کمایا تھا اس حکومت میں وہ بخشوا رہی ہے اور جتنے بھی مقدمات ان پر بنے ہیں وہ ہر ہفتے خارج ہو رہے ہیں یہی نہیں بلکہ انہیں این آر او دیا جا رہااور ان کے گناہ چھپائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سے عمران خان کی پنجاب میں حکومت آئی ہے وہ آٹا جو 40 روپے کلو تھا پنجاب میں اب 100 روپے کلوبک رہا ہے اس طرح غریب کا آٹا عمران خان کی حکو مت کھا گئی ہے ،غریب کو آٹا نہیں مل رہا ہے مگر صرف پنکی اور گوگی کو این آر او مل رہا ہے لہٰذایہ ان کی حکومت کی پچھلے 2 ماہ کی کار کر دگی ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ اس کے بعد ضمنی الیکشن ہونے جا رہے تھے اور خان صاحب روز کہتے ہیں کہ میں بڑا مقبول ہوں مگرعملی طور پروہ الیکشن سے بھاگ جاتے ہیں ، اسی لئے وہ اپنے ایم این اے کو اسلام آباد ہائی کورٹ بھیجتے ہیں،ان سے رٹ کرواتے ہیں جس کے باعث وہ ایم این اے اپنے تمام استعفوں کو سوالیہ بناتا ہے اور اس کے بعد آپ لڈیاں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ ضمنی انتخابات ہوں ، اسی لئے ہمارے امید وار آج بھی لاہور ہائی کورٹ میں گئے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان میں پیپلز پارٹی نے بھی کہا ہے کہ الیکشن ہونا چاہیے لیکن آپ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ اگر 11 ستمبر کو یہ الیکشن ہو جاتاتو آپ کی مقبولیت کا پتہ چل جاتا۔ انہوں نے کہا کہ چلیں الیکشن تو ہو جائے گا .انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے آپ نے ایک خط دکھا کرپاکستان کے لوگوں کو ورغلانے کی کو شش کی، اس کے بعد جب وہ خط فلاپ ہوگیا، امریکی سازش کا بیانیہ پٹ گیا پھر آپ نے اپنے چیف آف سٹاف شہباز گل سے بغاوت کروانے کی کوشش کی مگر پھر جب وہ بغاوت بھی پٹ گئی اور آپ پکڑے گئے پھر اس کے بعد آپ کے شوکت ترین نے خط لکھ کر پاکستان کی اکانومی کو تباہ و برباد اورپاکستان کو ڈیفالٹ کروانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ آپ کی اصلیت ہر روز کھل کر سامنے آرہی ہے اور اس کے بعد آپ نے عدالتوں کو للکارنا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں بلکہ آپ اب اس حد تک گر چکے ہیں اور آپ کی اصلیت وہ تصویریں ہیں جو آپ کا سوشل میڈیا پچھلے 2 دن سے چلا رہا ہے،یہ وہ تصویر ہے جو انڈیا سے لی گئی ایک امدادی تھیلے کی اور اس کے بعد یہ وہ تمام اکاؤنٹس ہیں جس پر یو این کے جنرل سیکر ٹری کو ٹیگ کرکے یہ کہا گیا کہ یہ امداد نہ دی جائے، آپ اتنا کس طرح گر سکتے ہیں کہ وہ لوگ جو سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں وہ لوگ جن کے پاس نہ کھانے کیلئے ہے اور نہ ان کے سر پر چھت ہے آپ اپنی گھٹیا سیاست کی خاطر وہ امداد بھی چھیننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ تصویریں ہیں جو آپ کے محبوب انڈیا سے لی گئی ہیں کیونکہ آپ انڈیا،ا س کی فارن پالیسی اور انڈیا کی عدالتوں سے بڑے مرعوب ہیں اور وہ آپ کو بڑی اچھی لگتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے اکاؤنٹس ہیں جن سے شہدائے وطن کے خلاف مہم چلائی گئی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ا لیکشن ضرور ہو گا لیکن انتخاب سے پہلے احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ آپ کے صادق اور امین والے نقلی سر ٹیفکیٹ کا پتہ چلے گا کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ پاکستان میں قانون سب کیلئے برابر نہ ہو لہٰذاقانون کے یکساں اطلاق کے بغیر الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں
مقبول خبریں
راولپنڈی،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ اور وکلا کی ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان...
قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق...
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات...
اعظم نذیر تارڑ سے ترک سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقا پر گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کی...
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا...