اسلام آباد(این این آئی)سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب مزید تباہ کن ہوتا جا رہا ہے ،ماحولیاتی تبدیلی کی بدولت مجموعی نقصان بہت زیادہ ہے،پاکستان میں بہت مشکل صورتحال کا سامنا ہے اور ہمیں تباہی در تباہی کا سامنا ہے،سیلابی آفت کے باعث پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پیدا ہو چکی ہیں، لوگ بڑے پیمانے پر بے گھر ہوئے ہیں ،مویشی اور فصلیں تباہ ہو گئی ،پاکستان میں کل نقصانات کا حجم 30 بلین ڈالر سے تجاوز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان مسعود خان نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سفیر پاکستان نے پاکستان کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ترک حکومت اور ترک معاشرے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے متحرک کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان حالیہ آفت سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لا رہا ہے لیکن تباہی کا پیمانہ اتنا زیادہ ہے کہ ہم یہ کام اکیلے نہیں کر سکتے۔ لہذا ہم نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کی مدد کریں۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان سیلاب سے پہلے ہی مشکلات کا شکار تھا کیونکہ یوکرائن کی صورتحال کی وجہ سے ہمیں خوراک کے عدم تحفظ جیسے مسائل کا سامنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہا تھا اور ہم اس میں کامیاب ہو رہے تھے اور مثبت سمت جارہے تھے لیکن حالیہ سیلاب سے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیر آب ہے اور ان علاقوں میں انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ ہمیں متاثرہ علاقوں کی بحالی، آبادکاری اور تعمیر نو کے لئے بھاری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ بحالی اور تعمیر نو کے اس عمل میں ہم اپنے قومی وسائل پر انحصار کریں گے۔ چونکہ یہ سیلاب ماحولیاتی تبدیلی کا براہ راست نتیجہ ہے اس لیے ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری بالخصوص ترقی یافتہ ممالک اور اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی معاونت کے لئے آگے بڑھیں گے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ مستقبل میں ایسی کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لیے تعمیراتی شعبے کو ریگولیٹ کرنے اور آبی وسائل کے تحفظ کے لیے ایک جامع نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔مسعود خان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں بہتر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے تاکہ آفات سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے
مقبول خبریں
راولپنڈی،عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ اور وکلا کی ملاقات
راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ان...
قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق کی پاسداری ناگزیر ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زر داری نے کہاہے کہ قومی یکجہتی اور ترقی کے لیے تمام شہریوں کے حقوق...
عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی سمیت 3 مطالبات رکھے ہیں، اسد قیصر
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات...
اعظم نذیر تارڑ سے ترک سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقا پر گفتگو
اسلام آباد(این این آئی)وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے پاکستان میں جمہوریہ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوعلو سے ملاقات کی...
پاکستان کی سیکیورٹی کے فیصلے قوم کرے گی، کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں،...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے فوجی عدالتوں سے شہریوں کو ملنے والی سزاؤں پر بین الاقوامی ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا...