اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی خصوصی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیلتھ کیمپس لگانے کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس قومی و صوبائی پولیو ایمرجنسی آپریشنز سنٹرز اور آ غا خان ہسپتال کے اشتراک سے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں 25 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب میں 4 اور سندھ میں 5 ہیلتھ کیمپس میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ادویات اور بچوں کی ویکسی نیشن کو یقینی بنا رہے ہیں عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت صحت صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...