سعودی عرب کروناکو ترقی کاعمل پیچھے لے جانے کی اجازت نہیں دے گا،وزیرمملکت

0
302

ریاض (این این آئی)سعوی عرب کووِڈ19کو ترقی کے عمل کو پیچھے لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات سعودی عرب کے وزیر مملکت فہد المبارک نے ریاض میں آیندہ ہفتے گروپ 20 کے سربراہ اجلاس سے قبل میڈیا بریفنگ میں کہی۔انھوں نے کہا کہ ہم اپنے مکمل ایجنڈا پر عمل درآمد میں کامیاب رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس سال جی 20 کی صدارت کا اعزاز بخشا گیا تھا،ہم نے یہ بہت مصروف سال گزارا ہے اور وزرا اور ارکان پارلیمنٹ کے سیکڑوں اجلاسوں کی میزبانی کی ۔جی 20 کا سربراہ اجلاس ہفتہ 21 نومبر کو شروع ہوگا۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز ورچوئلی گروپ 20 کے لیڈروں کا خیرمقدم کریں گے۔دریں اثنا سعودی عرب کے وزیرتجارت اور سرمایہ کاری ماجد القصبی کا کہنا تھا کہ 2020 ایک غیر معمولی سال رہا ہے اور کووِڈ19 نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے مگر سعودی عرب نے گروپ 20 کے سربراہ کی حیثیت سے قائدانہ کردار ادا کیا ہے