”خوبصورتی پر ٹیکس ہوتا تو مجھے کروڑوں بھرنے پڑ جاتے”

0
163

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نادیہ حسین نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ خوبصورتی کا ٹیکس کس کو دینا چاہیے۔ویڈیو میں بابر علی بھارتی فلم کے مشہور گانے کتنا حسین چہرہ، کتنی پیاری آنکھیں پر اداکاری بھی کررہے ہیں۔بابر علی ویڈیو میں کہتے ہیں کہ شکر ہے خوبصورتی پر ٹیکس نہیں ہے۔وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر خوبصورتی پر ٹیکس ہوتا تو مجھے کروڑوں روپے بھرنے پڑ جاتے۔نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور ویڈیو پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔