اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نومبر میں نئے آرمی چیف کا تقرر کریں گے،اداروں، آرمی چیف کی تعیناتی، آئی ایم ایف کے پروگرام اور سیلاب متاثرین کی امداد کو نشانہ بنایا جارہا ہے،عمران خان قومی سلامتی اور قومی وجود پر حملہ کر رہے ہیں، اپنے اقتدار کیلئے ملک کی سلامتی بھی دا ئوپر لگا سکتے ہیں، ان کے خلاف قانون اور قاعدے کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے،ملک کو آج جس قدر استحکام کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں رہی، سیلاب کی موجودہ صورت حال میں سیاست کو کچھ دیر کے لیے ایک طرف رکھ دینا چاہیے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ دورہ ازبکستان میں مختلف سربراہان مملکت کے ساتھ وزیراعظم کی ملاقاتیں ہوئیں، وزیراعظم کی سب سے اہم ملاقات چین کے صدر سے ہوئی، روس اور ترکیہ کے سربراہوں سے بھی مفید ملاقاتیں ہوئیں۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سیلاب کی آفت میں تمام سربراہان مملکت نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی،وزیراعظم نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت چین کے صدر نے دی، جب اقتدار میں آئے تو حالات بہت ابتر تھے۔انہوںنے کہاکہ جلد حالات بہتر ہوں گے، مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ دورے کی اہم بات تمام سربراہان مملکت نے محمد نواز شریف کیلئے سلام دیا، چین کے صدر نے ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کیلئے تعریفی جملے کہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ چین کے صدر نے وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ہم دوبارہ سی پیک کو محنت کے ساتھ شروع کریں گے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ آج قوم کو پہلے سے زیادہ اتحاد اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ سیلاب سے متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، قوم کو متحد ہو کر سیلاب کی آفت سے نکلنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ روس کے صدر نے بھی وزیراعظم محمد شہباز شریف کو دورے کی دعوت دی ، تاریخ فائنل ہو رہی ہے،جنوبی پنجاب میں سیلاب سے لوگوں کی بہت بری حالت ہے۔ وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان اور دیگر پی ٹی ا?ئی رہنما سیلاب میں کہیں نظر نہیں آئے،آرمی چیف کی تعیناتی ایک آئینی فریضہ ہے جو وقت پر ادا ہو جائے گا۔ وزیر دفاع نے کہاکہ عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، عمران خان کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کو سیلاب متاثرین کیلئے امداد نہ ملے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان اقتدار کیلئے پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں، روس نے پاکستان کو گندم اور گیس فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے، 4سالہ دور حکومت میں عمران خان مہنگائی اور کرپشن چھوڑ کر گئے
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...