وزیرِ اعظم نے شنگھائی میں بھارتی ہم منصب سے بات چیت سے گریز کیا، وفاقی وزیر

0
213

اسلام آباد (این این آئی)شنگھائی سربراہ اجلاس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب سے بات چیت سے گریز کیا۔وزیراعظم کے ساتھ دورے پر گئے ایک وفاقی وزیر نے بتایا کہ بھارتی ہم منصب سے ملاقات ایک ایشو بن جاتا۔وفاقی وزیر کے مطابق شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں بھی یہی پالیسی رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کے معاملات پر بھی بات چیت نہیں کر رہے، یہ پالیسی کا حصہ ہے، بھارت ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور سیلاب کے باعث ہم مشکل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت تجارت کے معاملے پر خود بات کرے تو ایک الگ بات ہے۔