اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کا جنازہ نکل گیا، دو ہزار چار سو ارب روپے لوٹنے والوں کو معاف کیا گیا۔ایک بیان میں بابر اعوان نے کہا کہ 1985 سے پہلے کے جرائم ختم کردیے گئے ہیں، جمہوری معاشرے میں ایسے قوانین نہیں بنائے جا سکتے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ چوتھی ترمیم ہے کہ ڈی سی جو ریٹ لگائے گا وہی ہوگا، پانچویں ترمیم کے مطابق ملزم مال مسروقہ بیچ سکتا ہے، چھٹی ترمیم ہے کہ کیس ثابت نہ ہوا تو الزام لگانے والے کو پانچ سال قید ہو گی۔انہوںنے کہاکہ صدر عارف علوی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے احتساب کا جنازہ روکے رکھا ہے، اسلام آباد میں اتنے اتوار بازار نہیں لگتے جتنے عمران خان کے خلاف مقدمات بنائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دعوی کیا کہ 20 ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نے 8 ارب روپے تقسیم کرنے کے کا دعوی کیا ہے، میڈیا کو دکھاو پیسے کہاں تقسیم ہوئے۔
مقبول خبریں
سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2کروڑ تاوان دینے کا مطالبہ
ممبئی(این این آئی)بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2کروڑ بھارتی تاوان نہ دینے کی صورت قتل کردینے کی دھمکی دے...
سی پیک پاکستان کے لئے چین کا شاندار تحفہ ہے، نائب وزیر اعظم
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو پاکستان...
صدر مملکت آصف علی زرداری 4 نومبر کو اہم ترین دورے پر چین روانہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نومبر کے پہلے ہفتے میں اہم ترین 4 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں...
قاضی فائز عیسیٰ نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف فیصلے دیے،شبلی فراز
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے...
بلاول بھٹو زرداری کی پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجگور کے علاقہ پروم میں دہشتگردی کی شدید...