وزیر اعظم کی ہدایت پر نیویارک میں وزارت اطلاعات کی جانب سے اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش

0
153

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے بتایاکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ لابی میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ نمائش میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ نمائش اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران جاری رہے گی۔