لندن (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو لندن میں بادشاہ کی جانب سے معزز مہمانوں کیلئے دئیے گئے استقبالیہ کے دوران شاہ چارلس سوئم سے ملاقات کی اور ان کی والدہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دولت مشترکہ ممالک کے شہریوں کے لیے تحریک اور طاقت کا سرچشمہ تھیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی ملکہ کے پاکستان کے دو دوروں کے ساتھ خوب صورت یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان اور پاکستانی قوم کے درمیان پیار و محبت کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو تخت نشین ہونے پر نیک خواہشات پیش کیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ دولت مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اپنی والدہ کی میراث کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام شاہ چارلس سوئم کا بہت احترام کرتے ہیں اور ان کی جلد آمد اور استقبال کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی اور مدد پر برطانوی بادشاہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہوں نے کہا برطانوی حکومت اور عوام دونوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد کی اپیل پر مثبت ردعمل کو پاکستان میں بے حد سراہا گیا۔
مقبول خبریں
ہمارے شاہینوں نے دشمن کو چند گھنٹوں میں نشان عبرت بنادیا، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے وطن کے دفاع کے دوران دشمن کو چند گھنٹوں...
روس کے تعاون نہ کرنے کی صورت میں پابندیاں لگانے پرغور
انطالیہ (این این آئی )امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ واشنگٹن یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں میں پیشرفت...
امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ٹرمپ
ابوظہبی (این این آئی)ابوظہبی کے دورے اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
غزہ برائے فروخت نہیں ہے: حماس کا ٹرمپ کے بیانات پر جواب
غزہ (این این آئی) حماس کے عہدیدار باسم نعیم نے کہا ہے کہ غزہ برائے فروخت نہیں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات انہوں...
عازمینِ حج نسک کارڈہر وقت اپنے ساتھ رکھیں ، سعودی وزارت حج وعمرہ
ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ وہ نسک کارڈ ہر وقت اپنے ساتھ رکھیں۔...