اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے پارلیمنٹ ہاؤ س میں ملاقات کی جس میں چیئرمین سینیٹ نیخادم حرمین شرفین کی جانب سے پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتحال پر یکجہتی کے اظہار اور بھر پور مدد کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ چیئر مین سینٹ نے کہاکہ خادم حرمین شریف نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، خادم حرمین شرفین کے دلوں میں پاکستان کیلئے بے پناہ محبت اور احترام کا جذبہ موجود ہے۔ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ذاتی طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی ڈھارس بندھائی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ خادم حرمین شریفین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی بھر پور معاونت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کے لازوال رشتے سے جڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد مذہبی، تاریخی، ثقافتی اور سماجی مماثلتوں پرمشتمل ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابوں کے دوران سعودی عرب کی بروقت امداد قابل تعریف ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم امہ کے قائد کی حیثیت سے خادم حرمین شرفین کے کردار کو سراہتے ہیں
مقبول خبریں
محسن نقوی کی غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن...
اسلام آباد (این این آئی)وزیرداخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی امیگریشن اور منشیات سمگلنگ کی روک تھام کیلئے کوآرڈینیشن بہتر کرکے مربوط اقدامات اٹھانے...
مصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹرمصدق ملک نے پانی کی دستیابی، داخلی و خارجی ذرائع سے پانی کے بہاؤ...
اوور سیز پاکستانیز کو بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لئے سفارتخانوں کو ہدایات جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں پاسپورٹ کے نظام سے متعلق اہم سوالات...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور...
اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس...
وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بجٹ 2 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس پر آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان ورچوئل...