نیویارک (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کی جس میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تصویر شیئر کی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملالہ سے ملاقات میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملاقات میں پاکستان میں سیلابی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ سیلاب سے ہزاروں اسکول تباہ ہو گئے جس سے لاکھوں بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور ملالہ یوسف زئی کی ملاقات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...