کراچی (این این آئی)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ متاثرینِ سیلاب کی گالیاں سن کر نہیں، الیکشن کی خبر پر غصہ آتا ہے،صوبے میں سیلاب کی صورتِ حال میں الیکشن کی خبر سننے کا بھی وقت نہیں، سیلاب کی صورتِ حال میں ٹی وی پر الیکشن کی خبر آئے تو میں چینل بدل دیتا ہوںمیڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیلاب کی صورتِ حال میں الیکشن کی خبر سننے کا بھی وقت نہیں، سیلاب کی صورتِ حال میں ٹی وی پر الیکشن کی خبر آئے تو میں چینل بدل دیتا ہوں۔وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ میں 30 میں سے 24 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے، کراچی میں اوسط بارش سے زیادہ بارشیں ہوئیں، بارشوں سے کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔انہوںنے کہاکہ پڈ عیدن میں 1800 ملی میٹر بارش ہوئی، ان اضلاع میں 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات ہیں، ہم نے 30 لاکھ گھرانوں کے لیے چھت کا بندوبست کرنا ہے، ہمیں فوری طور پر ڈیڑھ ملین خیموں کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے باعث پانی کا بہاو اتنا تیز تھا کہ کوئی شخص کچھ نہیں بچا سکتا تھا، لوگ کوشش کرتے ہیں کہ پانی ان کی طرف نہ آئے، مگر پانی کسی امیر غریب کو نہیں دیکھتا۔انہوں نے کہا کہ وبائی امراض سیلاب سے بڑا ایشو ہیں، 504 کیمپس پورے سندھ میں لگائے ہوئے ہیں جن میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کام کر رہا ہے، متاثرین کو دوائیں فراہم کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...