ڈیرہ اسماعیل /پشاور (این این آئی)چانسلرگومل یونیورسٹی نے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار احمد کو 90 دن کی جبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔صوبائی محکمہ اعلیٰ تعلیم نے وی سی گومل یونیورسٹی کی جبری رخصت کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثے تقسیم کرنے میں ناکام رہے، علی امین گنڈا پور اور وائس چانسلر کا تنازع اثاثہ جات کی تقسیم پر تھا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ وائس چانسلر نے سینیٹ کے فیصلے کے برعکس اثاثے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ تقسیم نہیں کیے۔اعلامیہ کے مطابق گومل یونیورسٹی کے شعبہ زراعت کو یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا، گومل یونیورسٹی کے زرعی یونیورسٹی کے ساتھ اثاثہ جات کی تقسیم کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ وائس چانسلر گومل یونیورسٹی نے ایف آئی اے کو علی امین گنڈا پور کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست کی تھی۔
مقبول خبریں
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو...
اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا،30 نومبر کو سماعت ہوگی،پی ٹی آئی چیئرمین...
چیئر مین پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح...
اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح...
عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی
اسلام آباد(این این آئی)عالمی بینک نے پاکستان کو درپیش 6 بڑے مسائل کی نشاندہی کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان کے روشن...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود خصوصی عدالت کا سائفر کیس ٹرائل جیل...
اسلام آباد (این این آئی)افیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ ایس پی اڈیالہ جیل...
(ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری مرحلے میں ہے ،مریم اور نگزیب
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن)لیگ کے انتخابی منشور تیاری کے آخری...