سونیا گاندھی کی ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کیلئے کھڑا ہونے کی اجازت

0
278

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی اپوزیشن کانگریس پارٹی کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے سینئر رہنما ششی تھرور کو پارٹی صدر کے عہدے کے لیے کھڑا ہونے کی اجازت دے دی ہے۔سونیا گاندھی کے بیٹے راہول گاندھی نے 2019 کے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کی بھاری شکست کے بعد پارٹی صدارت سے استعفی دے دیا تھا۔بھارتی میڈیا زرائع کے مطابق بیرونِ ملک میڈیکل چیک اپ سے لوٹنے کے بعد سونیا گاندھی نے ششی تھرور اور چند دیگر کانگریس رہنماوں سے ملاقات کی جس کے چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ششی تھرور کو پارٹی صدارت کے لیے کھڑے ہونے کا گرین سگنل دے دیا۔سابق وزیر ششی تھرور کانگریس پارٹی میں اصلاحات کا مطالبہ کرنے والے 28 رہنماوں میں شامل ہیں۔کانگریس پارٹی انتخابات اگلے مہینے 17 اکتوبر کو متوقع ہیں، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ 3 روز میں شروع ہوگا۔واضح رہے کہ راہول گاندھی پارٹی صدارت کی دوڑ میں شامل ہونے سے پہلے ہی انکار کر چکے ہیں۔