امریکا میں کورونا کی وبا ختم ہوچکی، صدر جو بائیڈن

0
262

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے صدر جوزف بائیڈن نے ملک میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان کردیا تاہم اب بھی وائرس سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا ابھی بھی وائرس پر قابو پانے کے لیے بہت کام کر رہا ہے۔ صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے تاہم اب بھی ہمیں مسئلہ درپیش ہے۔انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نوٹس کریں تو کسی نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا، سب اچھی حالت میں لگ رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انتظامیہ کے عہدیداروں نے امریکی میڈیا کو بتایا ہے کہ صدر بائیڈن کا بیان کورونا سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کا اشارہ نہیں جبکہ کوویڈ 19 پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کو اٹھانے کا بھی کوئی منصوبہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اب تک 10 لاکھ سے زیادہ امریکی کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔