اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہاہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان میں زراعت، صحت، ریڈی میڈ گارمنٹس اور سولر کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔ وہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے اور کارپوریٹ سیکٹر میں باہمی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تعلقات باہمی محبت اور احترام پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے کیونکہ زراعت، صحت، ریڈی میڈ گارمنٹس اور سولر کے شعبوں میں بہت زیادہ پوٹینشل موجود ہے۔سید نوید قمر نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے پر زور دیا جس سے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پاکستانی تاجر برادری برسوں سے یو اے ای کی معیشت اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم وہ دو طرفہ جامع معاہدوں کے ذریعے انہیں مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔حکومتی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے حج متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ پہلی بار یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ موجودہ حکومت خصوصاً وزیر اعظم شہباز شریف عالمی سطح پر تعلقات استوار کرتے ہوئے کچھ کرنے کے خواہشمند ہیں۔انہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کے لوگوں کے ساتھ گہری تشویش اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...