راولپنڈی(این این آئی)صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سے پاکستان مسلم لیگ(ض) کے سربراہ سابق وفاقی وزیرمحمداعجازالحق نے ملاقات کی، ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال اورسیلاب سمیت دیگر امور پرتفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنمائوں نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدرڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ سیلاب سے بہت زیادہ تباہی ونقصان ہوا، ملکی معیشت پہلے ہی تباہی سے دوچارہے ان حالات میں لوگوں کو متاثرین کی بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیناچاہئے۔ محمداعجازالحق نے کہاکہ صدر مملکت ملک میں محاذآرائی کے خاتمے اورسیاسی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ غیریقینی صورتحال کاخاتمہ ہو اور قومی معیشت سنبھل سکے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...