راولپنڈی (این این آئی) اوزون سکول برانچ سید پور روڈ راولپنڈی میں بدھ کو عالمی دن کے حوالے سے انجمن برائے حقوق انسانی (امریکہ)تنظیم راولپنڈی کے تعاون سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں سکول کے بچوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات نے شرکت کی جبکہ انجمن برائے حقوق انسانی (امریکہ)راولپنڈی چیپٹر ہیڈ وجاہت غوری ایڈووکیٹ نے اپنی ٹیم کے ممبران ڈاکٹر محمد سجاد بٹ ، عروج رانا ، عائشہ فیاض ، دعا فاطمہ کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی جس میں تمام سکول انتظامیہ اور شرکاء کی جانب سے انسانی حقوق تنظیم راولپنڈی کا بھرپور استقبال کیا گیا ۔ تقریب کے شرکاء سے سکول پرنسپل شیراز رشید مغل ، وائس پرنسپل عثمان سعید نے عالمی امن کے حوالے سے گفتگو کی جبکہ وجاہت غوری ایڈووکیٹ ہیڈ انسانی حقوق تنظیم (امریکہ)راولپنڈی نے حاضرین کو عالمی امن کی ضرورت پر پیغام دیا جبکہ ممبر حقوق انسانی تنظیم (امریکہ)راولپنڈی نے عالمی امن اور بنیادی انسانی حقوق کے بارے میں گفتگو کی ۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...