نیویارک (این این آئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیے، سیلاب عالمی تباہی ہے اور اس کا ادراک بھی عالمی سطح پر ہونا چاہیے، اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے،بھارت کی فسطائی، اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسی کی وجہ سے وہاں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے نہیں۔فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500سے زائد اموات ہوئی ہیں، سیلاب کے بعد صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے، پڑوسی ملک بھارت ہمیں معاونت کی پیشکش کرنے میں ناکام رہا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی فسطائی، اسلاموفوبیا پر مبنی پالیسی کی وجہ سے وہاں مسلمان غیر محفوظ ہیں، بھارت کے ساتھ اس وقت کسی قسم کے رابطے نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کی، جموں و کشمیر کی جغرافیائی حدود میں تبدیلی اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔بلاول بھٹو نے بتایا کہ بھارت جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر قابض ہے، وہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں پر ظلم ڈھایا جارہا ہے، جموں و کشمیر میں بھارت نے 5 اگست 2019 کو یک طرفہ غیرقانونی قدم اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ آج کا بھارت سیکولر نہیں، جیسا کہ ان کے بانی رہنما چاہتے تھے، بدقسمتی سے آج کا بھارت ایک تبدیل شدہ ملک ہے اس کیساتھ تعلقات کی ہماری طویل تاریخ ہے، یقین ہے کہ ہم مستقبل میں نوجوان نسل کو ایک دوسرے کے ساتھ امن کے ساتھ رہتا دیکھیں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے وعدے پورے نہیں کیے، طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا گیا، دکھ ہوا کہ طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہیں دی۔انہوںنے کہاکہ ایرانی وزیر خارجہ نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کرانے کا کہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ پر اعتماد ہے کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں گے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی ہدایات پر پاکستان ریلوے کی جدیدکاری کیلئے حنیف عباسی کی زیر صدارت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم پاکستان کی واضح ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے کو جدید، منافع بخش، پائیدار اور عوام دوست ادارہ بنانے کے...
بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ ذاتی اور دیرینہ تعلق ہے،...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر کا محمد نواز شریف کے ساتھ...
سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی
ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی،نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا...
محسن نقوی کا لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے تیمر گرہ میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر...
جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی کرنے پر کام...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جولائی یا اس سے پہلے بجلی کے بلوں میں مزید کمی...