اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی تقرر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی اصل پریشانی اورخوف 5 میں سے ایک نام سے ہے،وہ کون ہے بتاتے کیوں نہیں؟۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری سلسلہ وار ٹوئٹس میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ ایک گیدڑ نیازی تھا جو بھارت کیسامنے سرینڈر ہوا اور سقوط ڈھاکہ ہوا، ایک گیدڑ عمران نیازی تم ہو جو مودی کے سامنے سرینڈر ہوا تو سقوط کشمیر ہوا۔انہوں نے کہا کہ جن نامعلوم کالوں سے تم دوسروں کو ڈرا کر فیصلے کرواتے تھے آج ان کالوں سے خوف کیوں؟ عمران نیازی تم سیاسی ہائی جیکر ہو، پورا سسٹم ہائی جیک کرنا چاہتے ہو۔حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ پی ڈی ایم مولانا کی زیر قیادت آپ کی بلیک میلنگ اور ہائی جیکنگ کی سیاست کا جنازہ پڑھیں گے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ ہو یا شاٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...