کراچی /ممبئی(این این آئی)13اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے کیرکٹر پوسٹرز جاری کردیئے گئے۔انسٹا گرام پر فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی مرکزی اداکاراں ماہرہ خان اور حمائمہ ملک نے اپنے کیرکٹر پوسٹرز شیئر کیے تو بھارتی سپرسٹارز بھی ان کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان نے فلم میں اپنے کردار مکھو کا پوسٹر شیئر کیا تو اس کا جادو بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ہریتک روشن پر بھی چل گیا، انہوں نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لو اٹ (Love It)۔دوسری جانب اداکارہ حمائمہ ملک نے دارو کے کردار کا پوسٹر شیئر کیا تو بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی بھی اپنی سابق ساتھی اداکارہ کے سحِر میں مبتلا ہوگئے اور نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ حمائمہ اچھی لگ رہی ہیں، فلم میں آپ کی شاندار پرفارمنس دیکھنے کے منتظر ہیں، آپ کو کامیابی ملے۔یاد رہے کہ عمران ہاشمی اور حمائمہ ملک نے 2014 میں بالی ووڈ کی فلم راجہ نٹورلال میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...