وزیر اعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (کل) ہوگا

0
179

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہائوس سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پرقومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (کل) بدھ کو ہوگا جس میں آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس (کل)بدھ کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت اہم وزراء شریک ہونگے۔ اجلاس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کرینگے۔نیشنل سیکورٹی اجلاس میں سیلاب کی صورتحال، سیکورٹی اور دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل سیکورٹی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر غور آئے، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائیگی