اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر شدید برہم ہو گئی جس کے بعد شیخ رشید نے پٹیشن واپس لینے کی استدعا کر دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی۔شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آئندہ ایسی درخواست لائی گئی تو مثالی جرمانہ کریں گے، پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کریں، اسی مائنڈ سیٹ نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے عدالت کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی فورم نہیں ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کی بہت بے توقیری ہو چکی، ایسی درخواست عدالت نہیں آنی چاہیے، پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں، وہ فورم ہے، وہاں جائیں، عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔عدالت نے استفسار کیا کہ پٹیشنر جب حکومت میں تھے تو کیا آپ نے وہ معاونینِ خصوصی اور مشیروں کی لسٹ لگائی تھی؟چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید وزیرِ داخلہ تھے تو کیا انہوں نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا، ان کو اندازہ نہیں وہاں ہو کیا ہو رہا ہے، شیخ صاحب! آپ کا احترام ہے، آپ پارلیمنٹ کی بے توقیری نہ کریں، یہ کورٹ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتی ہے، ایگزیکٹیو کے اختیارات میں بھی غیر ضروری مداخلت نہیں کرتی، اگر آپ کا کوئی انفرادی بنیادی حق متاثر ہو رہا ہے تو ضرور عدالت آئیں لیکن اس طرح نہیں، یہ آپ کی بے بنیاد درخواست ہے، جرمانہ بھی کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، جو بھی مقابلہ کرنا ہے جائیں پارلیمنٹ میں، پارلیمنٹ سے بڑا فورم اور کوئی نہیں ہے، حکومت کا احتساب پارلیمنٹ خود کرتی ہے، آپ عدالت کو پارلیمنٹ کے احتساب میں کیوں لا رہے ہیں؟ شیخ صاحب! آپ کا احترام ہے، عدالتوں کو ان سیاسی معاملات سے دور رکھیں۔اس موقع پر شیخ رشید نے استدعا کی کہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...