ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم نگری کی ناکام ہوتی فلموں کو دیکھتے ہوئے انہیں کامیاب کرنے کا فارمولا بتادیا۔ سپر اسٹار سلمان خان اور جنوبی بھارت کی فلموں کے اداکار چرن جیو کی آئندہ آنے والی فلم ‘گاڈ فادر’ کی ریلیز کے حوالے سے اس کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ فلم کے ہندی ٹریلر لانچ کرنے کے موقع پر سلمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ فلموں کو کامیاب بنانے کا فارمولا بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ ہالی ووڈ میں فلموں میں کام کرنا چاہتے ہیں جبکہ میں ساؤتھ کی فلموں میں کام کا خواہشمند ہوں۔انہوں نے کہا کہ لوگ 300 اور 400 کروڑ کی بات کرتے ہیں لیکن اگر بالی ووڈ اسٹارز اور جنوبی بھارت کے اسٹارز اکٹھے ہوجائیں تو پھر فلمیں باکس آفس پر 3000 سے 4000 کروڑ کا بزنس کریں گی اور ہم فلم دیکھنے والوں کی بہت بڑی تعداد تک پہنچ جائیں گے۔سلمان خان نے کہا کہ چرن جیو جی کے فینز ساؤتھ میں ان فلموں کو دیکھیں جبکہ یہاں انہیں ادھر کے فلم بین دیکھیں گے، اس طرح ہمارے ایک دوسرے کے پرستار سب کو پسند کرنے لگیں گے۔ واضح رہے کہ فلم ‘گاڈ فادر’ کے ڈائریکٹر موہن راجہ ہیں جبکہ فلم چرن جیو نے پروڈیوس کی۔فلم میں چرن جیو اور سلمان خان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے علاوہ نیانتھرا اور ستیادیو کنچرنا بھی اہم کرداروں نبھائیں گے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...