لاہو ر(این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آنے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی،فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی مشکل فن ہے اور اس کیلئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے ۔میں کسی پر تنقید کی قائل نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے بتاتی ضرور ہوں، میں نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں ۔ میر امشورہ ہے کہ اس میدان میں کسی استاد سے ضرورت تربیت لیں اور اس کے ساتھ بھرپور محنت کریں ۔انہوں نے کہا کہ دلی خواہش ہے کہ پہلے کی طرح دوبارہ کنسرٹ ہوں تاکہ عوام اپنی فیملیوںسمیت اس میں شریک ہو کر تفریح کے مواقع حاصل کر سکیں ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...