صنعاء (این این آئی )یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک بمبار ڈرون تباہ کر کے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔عرب ٹی وی کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملے کے لیے ایک بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑ اتاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں کے حملے کوبین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔قبل ازیں 14 نومبر کو حوثی باغیوںنے سعودی عرب کی سرزمین پر شہری آباد کو نشانہ بنانیکے لیے ایک ڈرون حملے کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا تھا
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...