شہزادہ ولیم کا ڈیانا انٹرویو معاملے کی تحقیقات کے فیصلے کا خیرمقدم

0
257

لندن(این این آئی)آنجہانی ڈیانا کا 1995 میں انٹرویو لینے کے لیے جعلی دستاویزات کیاستعمال کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شہزادہ ولیم نے تحقیقات کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم نے کہا کہ معاملے کی آزادانہ تحقیقات درست سمت کی جانب قدم ہے، اس سے انٹرویوکاسبب بننے والی سچائی سامنے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد نشریاتی ادارے کے فیصلوں کی سچائی بھی سامنے آئے گی۔یاد رہے کہ لیڈی ڈیانا اور پرنس چارلز کی طلاق 1996 میں ہوئی تھی جب کہ اگلے ہی سال پیرس میں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔خیال رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے کے مارٹن بشیر نے1995 میں شہزادی ڈیانا کا انٹرویو کیا تھا