یونان کی ترکی کے خلاف عالمی عدالت جانے کی دھمکی

0
478

ایتھنز (این این آئی)یونان نے پڑوسی ملک ترکی کی جانب سے بے جا مداخلت اور یونانی مفادات کو نقصان پہنچانے پر یونانی وزیراعظم نے ترکی کے خلاف عالمی عدالت میں جانے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اگرچہ یونان کی جانب سے متعدد بار ترکی کے ساتھ جاری کشیدگی کم کرنے کا عندیہ دیا اور ترکی کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا مگر اس کے باجود یونان کے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس نے کہا کہ ترکی نے اپنے تصرفات تبدیل نہ کیے تو ان کا ملک اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یونان ترکی کے ساتھ دیانت دارانہ اور نتیجہ خیز مکالمیکے لیے پر عزم ہے۔ اس کے باوجود اگر انقرہ نے اپنی روش نہ بدلی تو ہمارے پاس اپنے مفادات کے دفاع کے لیے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا۔یونان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے وزیراعظم کریاکوس میتسوتکیس کا ایک بیان نقل کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین جلد رکن ممالک کے تزویراتی مفادات کی خاطر اہم اقدامات کا اعلان کرے گی۔انہوں نے کہا کہ یونان اور ترکی کو مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا ہوں گے۔