لاہور( این این آئی)سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے معیشت کے ساتھ جوکیا وہ ناقابل معافی تھا۔ٹویٹر پر رہنما تحریک انصاف سینیٹر شوکت ترین کے ٹویٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک تقریباً دیوالیہ کردیا تھا مگر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا۔شوکت ترین نے آئی ایم ایف سے معاہدے کی خلاف ورزی کی، آپ نے سیلز ٹیکس17فیصد تک بڑھانے پر اتفاق کیا لیکن اسے صفر کردیا۔شوکت ترین کو مخاطب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آپ نے پیٹرول پربے بنیاد اور غیرپائیدار سبسڈی دی، پیٹرول لیوی ہر ماہ4سے30روپے تک بڑھانے پر اتفاق کیا مگر اسے صفر پر لے آئے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...