واشنگٹن (این این آئی)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کے پینٹاگون میں سرکاری دورے کے دوران امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن اعزازی کارڈن کی میزبانی کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سرکاری تقریب کے بعد میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی ،تقریب میں میڈیا کو محدود تعداد میں مدعو کیا گیا ۔امریکا میں یہ تقریبات بین الاقوامی خیر سگالی کو فروغ دیتی ہیں جبکہ یہ اعزازی کارڈن امریکی صدر، نائب صدر، قانونی تقرریوں، امریکی فوج کے جنرل یا فلیگ افسران کے ساتھ ساتھ ان عہدوں کے مساوی غیر ملکی معززین کیلئے مخصوص ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اس وقت امریکی حکام سے ملاقات کے سلسلے میں واشنگٹن میں موجود ہیںمیڈیارپورٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کے علاوہ نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ڈی ہینس اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جے برنز کی ملاقات متوقع ہے۔
مقبول خبریں
شوبز کو خیر باد نہیں کہا ،حالات کے پیش نظر عارضی کنارہ کشی اختیار...
لاہور(این این آئی) نامور اداکار ببرک شاہ نے کہا ہے کہ شوبز کو خیر باد نہیں کہا بلکہ حالات کے پیش نظر عارضی طو...
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...