اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، دونوں ممالک کے مابین پارلیمانی رابطوں اور اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاک آسٹریلیا پارلیمانی دوستی گروپ پارلیمانی سفارت کاری میں اہم کردار ادا کر رہا، دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے درمیان رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کو حالیہ تباہ کن سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ راجہ پرویز زشرف نے کہاکہ 11ـ15 اکتوبر کو روانڈا میں 145ویں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی جنرل اسمبلی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اجلاس میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ہنگامی قرارداد پیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قرارداد کا مقصد پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے ناقابل تلافی نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی فنڈ کرنا ہے۔اسپیکر نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے مدد اور بحالی کے لیے آسٹریلوی حکومت کے تعاون کو سراہا۔آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہاکہ آسٹریلیا پاکستان کو اپنا بااعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے، آسٹریلوی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے آئی پی یو کے ذریعے عالمی فنڈ کے قیام کے لیے قومی اسمبلی آف پاکستان کے مطالبے کی حمایت کا یقین دلاتا ہے
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...