اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ چھ ماہ میں مکمل کیا جائے ، منصوبے پر تاخیر کی وجہ سے کنٹریکٹر کلیمز اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2.2 ارب روپے کی اضافی لاگت آئیگی،2.2 ارب کی اضافی لاگت کا کون ذمہ دار ہے؟ ،عمران نیازی اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے وصول کیا جانا چاہیے۔وزارت منصوبہ بندی و ترقی میں نارووال سپورٹس سٹی منصوبہ کا جائزہ اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت بین الصوبائی رابطہ، سپورٹس بورڈ اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبہ کی کل لاگت 2.9ارب روپے تھی مئی 2018 تک 2.2 ارب خرچ ہو چکے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نیب کیس کی وجہ سے منصوبہ پہ 2018 سے کام روک دیا گیا۔ انہوںنے کہاکہ نیسپاک نے رپورٹ پیش کی کہ بقایا 78 کروڑ روپے کی بجائے منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے اب 2.9 ارب روپے درکار ہونگے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبے پر تاخیر کی وجہ سے کنٹریکٹر کلیمز اور قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے 2.2 ارب روپے کی اضافی لاگت آئیگی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ 2.2 ارب کی اضافی لاگت کا کون ذمہ دار ہے؟ ،عمران نیازی اور سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال سے وصول کیا جانا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ منصوبہ کو سیاسی انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا کر ملک کا اربوں روپے کے نقصان کا کروایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ منصوبے کو چھ ماہ میں مکمل کیا جائے،نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ملک میں ایسے درجنوں منصوبے بنائیں گے۔
مقبول خبریں
صدر مملکت کی چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور...
پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے...
روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے...
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اسکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی...
ویسٹ ایشیا بیس بال’ پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا
تہران (این این آئی)پاکستان نے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا۔تہران میں جاری ایونٹ کے پہلے...
بنگلادیش کیخلاف ٹی20 سیریز، پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شاہین، بابر، رضوان آؤٹ
لاہور(این این آئی) بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔سلمان...