اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کی والد نوازشریف سے ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز لندن میں والد کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچیں جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملاقات کی، باپ بیٹی کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔تصویر میں مریم کو والد نواز شریف کے گلے لگے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔یاد رہے کہ مریم نواز،اپنی بیمار والدہ کو چھوڑ کر 4برس قبل نواز شریف کے ہمراہ پاکستان گئیں تھیں مریم کی نواز شریف سے آخری ملاقات کو بھی تقریبا تین برس ہوچکے تھے۔مریم نواز پاسپورٹ واپس ملنے کے بعد بدھ کے روز لندن کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریبا ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...