کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے سرکلر ریلوے کا کریڈٹ چیف جسٹس پاکستان کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔ ایک انٹرویومیںشیخ رشید نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے، 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے اور 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، کے سی آر کا کریڈٹ عمران خان کو بھی جاتا ہے اور ٹرین چلنے پر سندھ حکومت بھی اس کا مکمل کریڈٹ لے سکتی ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت جدید اربن ٹرانسپورٹ مکمل کریں گے جس میں عوام کو ساری سہولت دیں گے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ قبضہ مافیا کو سندھ حکومت نے ہٹانا ہے، اس حوالے سے ہمیں کراچی میں کسی سیاسی جماعت کی سپورٹ نہیں، سندھ حکومت کا کام ہے قبضہ کیے ہوئے اسٹیشن خالی کرائے اور ہم خالی کرائیں گے بہت بڑا قبضہ ہے، ریلوے کی زمین پر اتنا قبضہ ہے کہ ایک پلاٹ بیچیں تو ریلویکا سارا خسارہ ختم ہوسکتاہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے اعلان کیا کہ سرکلر ریلوے کا کرایہ 30 روپے ہوگا اور 750 روپے کا پاس بنے گا۔انہوں نے کہا کہ سرکلر ریلوے میں آج اور کل لوگوں کو مفت سفر کرائیں گے۔ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گلگت میں دو تہائی اکثریت حاصل کی ہے
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...