اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے صدرمملکت عارف علوی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر عارف علوی نے عمران خان کے سازشی بیانئے کے بخیے ادھیڑ دیئے ہیں،صدر عارف علوی کے بیان کے بعد عمران خان کا غیرملکی سازش کا بیانیہ ازخود دفن ہوگیا،عدالتی درخواستی گروپ ممبران پارلیمنٹ استعفیٰ فیصلہ بغاوت کرکے چیرمین پی ٹی آئی پر عدم اعتماد کر رہے ہیں ۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اگر عوامی حمایت کا اتنا ہی دعوی ہے تو عمران خان پھر جگہ جگہ جاکر حلف کیوں لیتے ہو۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو عوامی حمایت کا یقین ہوتا تو لانگ مارچ کا اعلان کرتا،گھبرائے ہوئے عمران خان نے اپنی پارٹی قیادت سے لانگ مارچ کی تاریخ پوشیدہ کیوں رکھی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ممنوعہ غیرملکی فنڈنگ سے جمع کردہ تجوریوں کا استعمال دراصل ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش ہے۔ انہوںنے کہاکہ مرض الامراض کے شکار عمران خان کا آئینی ہتھیار سے علاج کیا گیا، اقتدار کی حوص کی خاطر اسلام آباد چڑھائی والوں کو بنی گالہ اترائی کی راہ یاد رکھنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں سرکاری پناہ گزین کی گیدڈ بھبھکیاں کوئی نئی بات نہیں،لاڈلے کو بہت ڈھیل ملتی رہی، قانون راستہ اپنائے گا تو ٹھہر نہیں سکے گا۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...