سیالکوٹ (این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر مرزا دلاور بیگ نے سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ میاں محمد ریاض کے ہمراہ گورنمنٹ سکولز کا دورہ کیا ،مرزا دلاور بیگ نے اپنی مدد آپ کے تحت ضلع سیالکوٹ میں مرمت، رنگ و روغن پودے لگانے کا بیڑہ اٹھا لیا ،بھڑھ مراکیوال کچھیان کھروٹہ سیداں میں اپنی مدد آپ کے تحت سکولوں میں کام جاری کر دیا، سی او ایجوکیشن سیالکوٹ میاں محمد ریاض نے مرزا دلاور بیگ کی ان کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ وہ یہ کام کر رہے ہیں یہ خدمت تابعداری بھی ہے اور عبادت بھی ہے انشاء اللہ ہماری تمام ہمدردی انکے ساتھ ہے ان کا یہ اقدام بہترین اقدام ہے ،مرزا دلاور بیگ نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی نمائندوں اور ہر پاکستانی شہری کو اس طرح کے نیک کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا تاکہ یہ ہم ثابت کریں کہ ہم کو آنے والی نسلوں کی فکر ہے انشاء اللہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا، ہم سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ کے بھی بیحد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ مل کر کام کیا اور اپنی مدد آپ کے تحت ٹیم کی حوصلہ افزائی کی ،آپ تمام لوگ اپنے اپنے گاؤں محلہ کی سطح پر بھی سکولوں کا وزٹ کریں تاکہ سکولوں کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکے یہ سکول یہ بچے یہ پاکستان ہمارا ہے ہم سب نے مل کر اس کو سنوارنا ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...