ممبئی (این این آئی)معروف بھارتی اداکارہ و رقاصہ مادھوری ڈکشٹ نے پاکستانی گلوکار علی ظفر کے گانے پر ڈانس ویڈیو شیئر کی ہے۔مادھوری ڈکشٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر علی ظفر کے گانے کو انجوائے اور ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں لکھا ہے کہ تم سے ہی ہم کو پیار ہے۔مادھوری کی اس ویڈیو کو علی ظفر نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا ہے اور مادھوری کے ڈانس پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔علی ظفر نے اپنی اسٹوری کے کیپشن میں لکھا کہ اپنی پسندیدہ مادھوری ڈکشٹ کو اپنے گانے پر ڈانس کرتے دیکھنا بہت خوبصورت احساس ہے۔دوسری جانب علی ظفر کے گانے پر ڈانس کرتی مادھوری ڈکشٹ کی پاکستانی اداکار عمیر رانا نے بھی تعریف کی ہے۔سوشل میڈیا پر مادھوری کی ڈانس کی وڈیو وائرل ہورہی ہے اور کافی لوگ اسے پسند کررہے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...