واشنگٹن(این این آئی)امریکی انتظامیہ نے افغانستان میں طالبان پر مزید پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغان خواتین اور بچیوں پر جبر کے ذمہ داروں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔امریکی وزارت خارجہ نے طالبان پر انسانی حقوق کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث طالبان اور دیگر عناصر کے ویزے روکے جائیں گے۔اپنے بیان میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان خواتین کی تعلیم، روزگار اور نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، افغان بچوں کو تعلیم کے حق سے محروم نہ کیا جائے۔امریکی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ جو لوگ ایسی پابندیوں کے ذمہ دار ہیں ان کے خاندان کے ویزے بھی روکے جائیں گے۔
مقبول خبریں
جب تک سیاست میں نفاق رہے گا ملک ترقی نہیں کرسکتا’ شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(این این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف بانی کی رہائی کسی بھی سیاسی جماعت کا مقصد نہیں ہو...
عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ گیا ہم نے ملک بچانے کیلئے اپنی سیاست...
ظفروال (این این آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان زہر کے پیالے چھوڑ کرگئے...
برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس آپریشن...
مانچسٹر (این این آئی)پاکستانی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے برطانوی ا ئیر لائن نورس ایٹلانٹک یو کے (Norse Atlantic)کو برطانیہ سے پاکستان ڈائریکٹ فلائٹس...
یوکے ، 30مارچ کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا واجب ہے ،...
مانچسٹر (این این آئی)سنی رویت ہلال بورڈ یو کے نے واضح کیا ہے کہ 30مارچ اتوار کو عید منانے والوں پر روزے کی قضا...
پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی کٹ کی رونمائی کردی گئی
لاہور(این این آئی)لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں 'قلندرزنائٹ' کی تقریب میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کیلئے لاہور قلندرز کی کٹ...