واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے سعودی عرب کو خبردار کیا ہے کہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی صورت میں ریاض کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں جوبائیڈن نے کہا کہ وہ یہ تو نہیں بتائیں گے کہ انکے ذہن میں کیا اقدام ہے مگر یہ طے ہے کہ اسکے نتائج ضرور ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق 13 ممالک پر مشتمل اوپیک اور اسکے 10 اتحادیوں نے 2 ملین بیرل روزانہ کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں پچھلے ہفتے کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق موسم سرما کے آغاز پر اس اقدام سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔اپنے انٹرویو میں صدر بائیڈن نے مختلف امور پر بات چیت کی اور دعوی کیا کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئندہ صدارتی انتخابات میں بھی با آسانی شکست دیدیں گے۔روس کے صدر پیوٹن سے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کے حوالے سے صدر بائیڈن نے مذاکرات کا دروازہ بند کرنے سے گریز کیا اور کہا کہ انکی صدر پیوٹن سے ملاقات کا کوئی ارادہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر صدر پیوٹن نے ملاقات کی پہل کی اور کہا کہ وہ باسکٹ بال اسٹار Brittney Griner کی رہائی سے متعلق بات چیت کرنا چاہتے ہیں توہ وہ ضرور ملیں گے اس لیے ملاقات صدر پیوٹن کے رویہ پر منحصر ہوگی
مقبول خبریں
وزیراعظم کی پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کیلئے فوری...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کو ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے فوری عملی اقدامات...
امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس کا فریق بننے سے انکار، حکومت سے جواب...
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کیس میں عدالتی معاونت اور فریق بننے سے انکار کر دیا۔ اسلام آباد ہائی...
نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے’ مریم نواز
لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نظامِ پارلیمان جمہوریت کا دل اور ریاست کی اصل طاقت ہے۔
پارلیمانی نظام...
بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا، پالیسیوں پر نظرثانی کرے’ اسحاق...
اسلام آباد(این این آئی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،...
پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن...