اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی معاشی و سیاسی صورتحال اور گوجر خان میں عوام کو توانائی کے حوالے سے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پارلیمان عوام کا نمائندہ ادارہ ہے اور عوام کو پارلیمان سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پارلیمان عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے موثر قانون سازی کر رہی ہے، موجودہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ اسپیکر نے وزارت توانائی کی جانب سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ۔ انہوںنے کہاکہ گوجر خان اور اس سے ملحقہ علاقوں کی عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کیا جائے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی نے بجلی کے بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی اور توانائی کے دیگر قابل تجدید ذرائع سے بجلی حاصل کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک میں توانائی بحران اور دیگر مسائل پر قابو پانے کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر توانائی نے کہاکہ موجود حکومت عوام کو بجلی کی مد میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خرم دستگیر خان نے کہاکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بجلی کی مد میں عوام کو 55 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا جا چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حالیہ سیلاب کے دوران بجلی کا انفراسٹرکچر بڑی طرح متاثر ہوا، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کو بجلی کی مد میں 10 ارب روپے کا ریلیف دیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے اسپیکر کو گوجر خان میں بجلی کے حوالے سے عوام درپیش مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرئی
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...