ممبئی(این این آئی) بال وڈ سپر اسٹار گرل کترینہ کیف کا کہنا ہے کے بھول بھلیاں 2 دیکھ کر دل نہیں بھرا یہ ایک ایسی فلم ہے جسے وہ بار بار دیکھنا چاہتی ہیں۔کترینہ کیف نے اپنی آنے والی فلم ”فون بھوت” کے حوالے سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا کہ بھول بھلیاں 2 ایک ایسی فلم ہے جسے آپ کئی بار دیکھ سکتے ہیں،ان کہنا تھا کہ کارتیک آریان کی فلم ان چند ہندی فلموں میں سے ایک ہے جو باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کامیڈی آؤٹ کلاس ہے اور یہی اس فلم میں دلچسپی کی بنیادی وجہ ہے، فلم میں تبو کی انٹری سنسی خیز ہے۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے کترینہ نے بتایا کے آنے والی فلم میں وہ خود ایک بھوت کا کردار ادا کر رہی ہیں ، اس لئے بھوت سے کیا ڈرنا۔کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ فون بھوت ایک کامیڈی مووی ہے جس میں رومانس بھی موجود ہے،کچھ غلطیاں ہیں جنہیں نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹر فون بھوت فرحان اختر کا کہنا ہے کے فلم میں بھوت کا کردار کترینہ کیف کو ان کی خواہش پر دیا گیا، دوسروں کی طرح ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ کترینہ کا بھوت کی شکل میں کیسے دکھائیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...