کراچی (این این آئی) فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں ‘مْکھو جٹ’ جیسی دل پھینک لڑکی کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی لڑکے کے ساتھ محبت کا دکھاوا نہیں کیا۔ماہرہ خان نے ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ میں ‘مْکھو جٹ’ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہیرو فواد خان یعنی ‘مولا جٹ’ کی معشوق ہوتی ہیں۔فلم کے ایک سین میں ماہرہ خان اپنے ہیرو فواد خان کو یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ دنیا کو بتائیں کہ وہ ان کی پکی پکی معشوق ہیں۔ماہرہ خان نے اپنے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلے کبھی کسی پنجابی زبان کی فلم میں کام نہیں کیا، اس لیے ممکنہ طور پر ان کی زبان درست نہیں ہوگی لیکن اگر لوگوں کو ان کے ڈائلاگ پسند آگئے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں سب سے زیادہ مشکل پنجابی زبان سیکھنے میں ہوئی۔ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ مستقبل میں بھی اب ضرور پنجابی فلموں میں کام کریں گی اور وہ اب وہ پنجابی انداز کا رقص بھی کرنے کو تیار ہیں۔انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کا کردار رومانوی ہے جو کہ لڑائی جھگڑوں سے دور رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت اداو?ں سے ‘مولا جٹ’ کا دل لبھاتی رہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کا کردار ‘مْکھو جٹ’ ان کی حقیقی زندگی سے بہت مختلف ہے، انہوں نے فلمی کردار کی طرح کبھی کسی مرد کے ساتھ ‘فلرٹ’ نہیں کیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی یعنی کالج میں بہت شرمیلی تھیں اور اگر کوئی لڑکا ان کے ساتھ کوئی شرات کرتا تھا تو وہ فوری طور پر اس کی شکایت لگا دیتی تھیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کالج میں بھی کبھی کسے لڑکے کے ساتھ محبت کا دکھاوا نہیں کیا اور نہ ہی کبھی انہوں نے زندگی میں کسی کے ساتھ ‘فلرٹ’ کیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...